ہمارے بارے میں

میرا نام عاصم محمود ہے تقریبا 9 سال سے میں آن لائن فیلڈ کے ساتھ منسلک ہوں۔ شروعات میں مجھے بھی بہت ساری مشکلات دیکھنی پڑی لیکن مستقل مزاجی نے الحمداللہ کامیابیوں کے سامنے لا کھڑا کیا، اس وقت میں پاکستان میں 2 یوٹیوب چینل ” مینٹور آن لائن” اور “کامیابی آن لائن” یو ٹیوب چینل چلا رہا ہوں جہاں سے بے شمار بہترین اور یونیک قسم کے کورسز دےچکا ہوں اور سینکڑوں کی تعداد میں طالب علموں نے اس سے استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ شکر الحمداللہ ایک اچھا رزق کما رہے ہیں۔

میرا تعلق فیصل آباد سے ہے اور فیصل آباد میں کامیابی آن لائن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا اونر ہوں جہاں سے اسٹوڈنٹس نہ صرف سیکھنے کے ساتھ ساتھ جاب بھی دی جا رہی ہیں۔

میرا مقصد اور نیت بس ان لوگوں کو ایک ٹریک دینا ہے جو کافی عرصہ سے اِدھر اُدھر بھٹک رہے ہیں مگر ابھی تک کامیاب نہیں ہو پائے۔اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد صرف اتنا کہ اپنی بات کو آسان لفظوں میں پہنچا سکوں جس سے آپ کا فائدہ ہو جائے۔ میری یہ کاوش آپ کو کیسی لگے اس حوالے سے مجھے ہمیشہ آپ کی قیمتی آراء کا انتظار رہے گا۔