umar-sharif-paas-away

اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے Umar Sharif Paas Away

پاکستان کے معروف کامیڈین اور سٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں جرمنی میں سٹاپ اوور کے دوران نمونیا کے باعث ان کی صحت بگڑ گئی اور انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایئر ایمبولینس میں بھی خرابی کے باعث انہیں متبادل طیارے کے ذریعے امریکہ لے جانے کے انتظامات بھی کیئے گئےلیکن صحت بہتر ہونے تک کا انتظار کیا جانے لگا ۔ اب اطلاعات ہیں کہ وہ جرمنی میں ہی انتقال کر گئے ہیں اور امریکہ نہیں پہنچ سکے ۔

umar-sharif-paas-away

یاد رہے کہ عمر شریف کو ہارٹ اٹیک ہو اتھا جس کے بعد وہ صحت مند ہو گئے لیکن ایک ماہ کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عمر شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں بلکہ انہیں امریکہ لے جانے کی ضرورت ہے ، عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کیلئے امریکہ بھیجنے کیلئے انتظامات کی اپیل بھی کی ۔

وفاقی اور سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکہ علاج کیلئے بھیجنے کیلئے بھر پور کوششیں کیں تاہم جب انہیں ایمبولینس میں امریکہ لے جایا جارہا تھا تو جرمنی میں سٹاپ اوور کیا گیا جہاں انہیں جرمنی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ آج انتقال کر گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے امریکہ کے ویزے کا انتظام کیا اور ساتھ میں چار کروڑ روپے بھی جاری کیئے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں