How to Earn Money from Youtube Channel in 2022

یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لئے ان باتوں‌کا خیال کریں| Earn Money from YouTube

اگر  آپ  اب بھی  سوچ رہیں کہ یوٹیوب  سے پیسے کمائے  جا سکتے ہیں  تو آپ   آج  بھی اس غلط فہمی کا شکا ر ہیں کہ آن لائن پیسے  نہیں کمائے  جا سکتے ہیں، یوں سمجھ لیں کہ آنے والے  وقت میں یوٹیوب   کے   صارفین  کی  تعداداور مقبولیت  میں   اس قدر اضافہ  ہو گا کہ  لوگ ٹی وی  چینلز   دیکھنے  کی  بجائے .یوٹیوب  دیکھنا  پسند کریں گے، اب  بھی   کچھ  جگہوں   پر ایسا ہو   رہا ہے ،

اگر  آپ  پاکستان کی  بات کریں  تو  تقریباََ ہر بڑے   ٹی وی  چینل کا ایک   یوٹیوب  چینل  بھی موجود ہے  جس پر  ملین  میں سبسکرائبرز بھی موجود ہیں، لوگ جو  پروگرام  ٹی وی  پر   نہیں دیکھ  پاتے تو   وہ یوٹیو ب  پر  جا کر کسی  بھی وقت   دیکھ  سکتے ہیں،

How to Earn Money from Youtube Channel in 2022

Special Tips about Earn Money from YouTube

اس لیے  میرا آپ  کو مشورہ  ہے کہ  سال 2022 کے اندر آپ اپنا ایک یوٹیوب  چینل ضرور بنا  لیں پیسے تو پھر  آپ نے کمانے ہی ہیں ان  کی  فکر  مت کریں فلحال اس بات  پر دھیان   دیں کہ آپ  نے  اپنا یوٹیو ب  چینل  بنا  کر  ا س پر  ویڈیو ز اپلوڈ کرنی ہیں  اس کو کامیاب  بنانا ہے ، یوٹیوب   چینل کس طرح سے  بنایا جاتا  ہے اس کے لیے  یہ ویڈیو   دیکھیں   اور اپنا ایک  عدد یوٹیوب  چینل  بنا لیں، یوٹیوب  چینل بنانے سے  پہلے  اپنے  چینل کا نام   سوچ  لیں ا ور اس بات کا  بھی فیصلہ  کر لیں کہ   آپ  نے  اس پر  کس طرح  کی ویڈیوز اپلوڈ کرنی  ہیں،

آپ نے اپنا یوٹیوب چینل اس ٹاپک پر بنانا ہے جس میں آپ کی دلچسپی ہو اور آپ اس ٹاپک پر لمبے عرصے تک کام بھی کر پائیں یہ نہیں کہ آپ نے دو سے تین ویڈیوز بنا کر کام کرنا چھوڑ دینا ہے ،

جب آپ اپنا یوٹیوب چینل بنا لیں تو اس کے بعد آپ نے اپنی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنا شروع کر دینی ہے ، ایک بات کا آپ نے بہت خاص خیال رکھنا ہے کہ آپ نے کسی اور کا مواد استعمال نہیں کرنا اگر آپ ایسا کریں گے تو مستقبل میں آپ کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اور اگر آپ کسی اور کا مواد استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب کی جانب سے پکڑے جاتے ہیں تو آپ کا یوٹیوب چینل ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے ،

اپنی یوٹیوب ویڈیوز کیلئے اچھے طریقے سے تھمب نیل ڈیزائین کریں ، سیکھیں یوٹیوب چینل پر آپ کو یوٹیوب کے بارے میں ایک کورس مل جائے گا جس میں یوٹیوب سے پیسے کمانے کے بارے میں کافی کچھ بتایا گیا ہے ،

آپ نے اپنے یوٹیوب چینل کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس لازمی بنانے ہیں اور ان کو وقت کے ساتھ ساتھ اپڈیٹ بھی کرتے رہنا ہے ایسا نہیں کہ ایک دفعہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر بھول جانا ہے ، آپ اپنے یوٹیوب چینل کیلئے فیس بک ، ٹوئیٹر، انسٹاگرام وغیرہ پر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں،

اگر آپ اپنے یوٹیوب چینل کو پروفیشنل لیول پر لے جانا چاہتے ہیں تو اپنے چینل کی ویب سائیٹ یا بلاگ بھی ضرور بنائیں اگر آپ خود سے نہیں بنا سکتے تو کسی اور سے بنوا لیں یوٹیوب کے ساتھ ساتھ بلاگ یا ویب سائیٹ سے بھی پیسے کمائیں،

یوٹیوب چینل بنانے کے بعد آپ نے ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہنا ہے ایسا نہیں ہے کہ آپ چند ایک ویڈیوز بنا کر دیکھیں کہ ویوز نہیں آرہے تو دلبرداشتہ ہو کر یوٹیوب پر کام کرنا چھوڑ دیں، آپ نے یوٹیوب کو چھوڑنا نہیں اگر شروعا ت میں ویوز نہیں آرہے تو کوئی بات نہیں آپ کام کرتے رہیں ایک نہ ایک دن ویوز ضرور آئیں گے اور آپ کا چینل ضرور کامیاب ہو گا،

نئے یوٹیوبرز کیلئے سب سے بڑی پریشانی مونیٹائزیشن کو لے کر ہوتی ہے ان کے ذہن میں ہوتا کہ ہم یوٹیوب چینل بناتے جائیں اور ہماری مونیٹائزیشن آن ہو جائے ، ایسا نہیں ہوتا صبر سے کام لیں، اب کچھ جلد بازی میں ویوز اور واچ ٹائم کے چکروں میں پڑ جاتے ہیں اور اپنے ہزاروں روپے برباد کر بیٹھتے ہیں،

میں آپ کو یہی مشورہ دوں گا کہ آپ نے کسی سے بھی ویوز یا واچ ٹائم خریدنے کی غلطی نہیں کرنی اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ چینل کو کامیاب نہیں بنا پائیں گے، اگر آپ یوٹیوب کو لے کر سیریس ہیں تو آرگینگ طریقے سے اپنے یوٹیوب چینل کو کامیاب بنائیں اس میں دیر تو لگے گی لیکن اس کے نتائج آپ کی امید سے کئی گنا زیادہ ہوں گے اور آپ لمبے عرصے تک پیسے کما پائیں گے۔

اپنے یوٹیوب چینل سے اپنے چینل سے مطلقہ دوسرے یوٹیوب چینلز پر اچھے اچھے کمنٹس کریں، وقت کے ساتھ ساتھ اپنی ویڈیوز میں بہتری لاتے جائیں، میں یہ نہیں کہوں گا کہ آپ شروعات میں ہی پچاس سے ساٹھ ہزار کا کیمرہ لے آئیں بیس سے پچیس ہزار والا مائیک لیں، شروعات میں آپ کے پاس جو کچھ ہے اس سے کام کرنا شروع کر دیں جیسے جیسے پیسے کمائیں ویسے ویسے اپنے یوٹیوب چینل میں پیسے انویسٹ کرتے جائیں، آپ کو ایسے کئی کامیا ب یوٹیوبرز مل جائیں گے جنہوں نے شروعات موبائل کے ذریعے ویڈیوز بنانے سے کی تھی اور آج وہ لاکھوں کما رہے ہیں،

اپنی یوٹیوب ویڈیوز کیلئے تھمب نیل ایسے ڈیزائن کریں کہ دیکھنے والا ویڈیوز پر کلک کرنے پر مجبور ہو جائے ، اپنی ویڈیوز کے نیچے ہونے والے کمنٹس کا جواب ضرور دیں، اگر کوئی آپ کے ساتھ ای میل کے ذریعے رابطہ کرتا ہے تو اس کا جواب ضرور دیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کا جواب ضرور دیں،

اب ہر کسی کو جواب بھی نہیں دیا جا سکتا لیکن جس حد تک ممکن ہو سکے کوشش کریں جوا ب دینے کی اس کے ساتھ ساتھ دوسروں پر تنقید مت کریں اگر کوئی بندہ غلط کر رہا ہے تو اسے کرنے دیں ایک نہ ایک دن اس کی غلطی دوسروں کے سامنے آ جائے گی آپ دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے کام پر دھیان دیں، یوٹیو ب پر آپ کی پہچان آپ کے کام سے ہی ہو گی اس لیے اپنے کام کو بہتر سے مزید بہتر بناتے جائیں،

Youtube  کی جانب سے آنے والی ہر نئی اپڈیٹ سے با خبر رہیں کیا کچھ نیا آرہا ہے کیا نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ، کسی بھی کام میں کامیابی کیلئے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو اپڈیٹ ضرور کریں۔

ان آرٹیکلز کو لازمی پڑھیں

بلاگ ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس کیسے لگےگا؟

اگر آپ فیصل آباد سے ہیں تو گھر بیٹھے پیسہ کمائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں