Make Money Online From Daraz

How to Make Money Online from Daraz کیاآپ بھی دراز سے پیسہ کماسکتے ہیں؟

سوال یہ نکلتا ہے کہ How to Make Money Online ؟ اس کا جواب آپ کو اس مختصر آرٹیکل میں مل جائے گا ۔ “دراز.پی کے” کے نام سے کون واقف نہیں .دراز.پی کے  آن لائن شاپنگ اور پروڈکٹس کی تلاش کےلیے بہترین ای کامرس ویب سائٹ ہے.اس میں    300 سے زیادہ برانڈز موجود ہیں .دراز .پی کے کو مکمل طور پے غیر ملکی سرمایہ کاری سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے.

 دراز کے مالک

دراز .پی کے کے بانی منیب ماہر ہیں .منیب ماہر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس قطر سے تعلق رکھنے والی ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کی براہ راست انوسمنٹ کی جاتی ہے.جبکہ برلن میں مقیم راکٹ انٹرنیٹ ہماری بنیادی کمپنی ہے.  یکم جولائی2012 کو دراز کو پاکستان میں فیشن ڈیلر کی حیثیت سے قائم کیا گیاتھا  .لیکن جب 2015 میں بنگلہ دیش  اور میانمار  میں بھی اس کمپنی نے اپنا کام شرو ع کر دیا تویہ بزنس ماڈل میں تبدیل ہو گئی.

پاکستان کی اس مشہورو معروف ای کامرس ویب سائٹ کو 2018 میں راکٹ انٹرنیٹ نےچین کے علی بابا گروپ (Alibaba.com)کو فروخت کر دیا.راکٹ انٹرنیٹ کے چیف ایگزیکٹو افیسر(سی ای او) الیورسیم ور نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی اس مقبول ای کامرس ویب سائٹ دراز کو علی بابا کو فروخت کرنے کامقصد ایک نیا تجربہ کرنا ہے.تاکہ مارکیٹ میں کمپنی باقی کمپنیوں سے آگے نکل سکے.

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دراز کی پوری ٹیم کے لیے کامیاب ثابت ہو گا .علی بابا کو فروخت کرنے کے بعد بھی کمپنی دراز گروپ کے نام سے اپنا کام جاری رکھے گی

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ راکٹ انٹرنیشنل نے 2012 میں پاکستان میں دراز . پی کے کی بنیاد رکھی تھی اور نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش ،میانمار ،نیپال اور سری لنکا میں بھی آن لائن مارکیٹ میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی تھی.

اب فروخت ہونے کے بعد بھی دراز اپنا کام اسی برانڈ کے تحت جاری رکھے ہوئے ہے ،اس کو فروخت کرنے کا بنیادی مقصد آن لائن کامرس،ٹیکنالوجی اور موبائل پیمنٹ (Mobile Payment) کے حوالے سے علی بابا گروپ کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا .

 یہ دوسرا موقع ہےجب علی بابا نے راکٹ انٹرنیٹ کو خریدا ہے.اس سےدو سال قبل علی بابا لیزا بھی خرید چکا ہے.

دراز ڈاٹ پی کے کچھ سرمایہ کاروں میں ایشیا پیسفک انٹرنیٹ گروپ اور سی ڈی  شامل ہیں .دراز ویب سائٹ کا صدر دفتر سندھ (کراچی) میں ہے.دو ملین سے زیادہ مصنوعات دستیاب ہونے کے ساتھ ،دراز کے صارفین الیکٹرانکس سے لے کر کھیلوں کا سامان ،گھریلو سامان ،فیشن اور کھانےپینے کی چیزوں تک کی مختلف اقسام کی مصنوعات خرید سکتے ہیں .

دراز گروپ کی پانچ مارکیٹیں جن میں پاکستان ،میانمار،سری لنکا،بنگلہ دیش اور نیبال شامل ہیں، 460 ملین سے زائد افراد پر مشتمل ہیں .جن میں سے 60 فیصدکی عمر 35 سال سے کم ہے۔

Make Money Online From Daraz

How to Make Money Online from Daraz.pk

مینٹور آن لائن کی طرف سے آپ کے لئے شروع کیا جارہا ہے دراز سیلر کورس، جس میں آپ صرف کورس کی ویڈیوز دیکھنے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ آپ کے لئے بہترین مواقع بھی پیدا کئے جائیں گے۔ اگر آپ فیصل آباد سے ہیں تو آپ کے لئے سب سے بہترین موقع یہ ہوگا کہ آپ ہماری ٹیم میں شامل ہوسکیں گے جس کی تفصیل چند روز میں دے دی جائے گی۔

اگر آپ فیصل آباد سے ہیں تو گھر بیٹھے پیسہ کمائیں

نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرنے کے بعد آپ ہمارے ٹیلی گرام گروپ کو جوائن کر سکتے ہیں جدھر صرف آپ کے لئے ایک ایسی کمیونٹی بنائی جا رہی ہے جو پاکستان میں رہتے ہوئے بہترین کامیابیاں پاسکے گی۔

Mentor Online Daraz Telegram Group

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ کورس بھی میرے سابقہ کورسز کی طرح ضرور پسند آئے گا۔ اپنی رائے سے نیچھے کمنٹ باکس میں ضرور آگاہ کیجئے گا۔

یہ آرٹیکل آپ کے لئے ہے۔ ہیلپ ڈیسک

50% LikesVS
50% Dislikes

How to Make Money Online from Daraz کیاآپ بھی دراز سے پیسہ کماسکتے ہیں؟” ایک تبصرہ

  1. I am going to learn these earning method i have already learn more than more method but always failde in my life but i can try last time i am to tierd with these thing but this i s my last time hope fully

اپنا تبصرہ بھیجیں