How to do Affiliate marketing without a website in 2022

بغیر ویب سائٹ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کیسے کی جائے؟

ایفلی ایٹ مارکیٹنگ سے پیسہ کمانا ان کے لئے ایک خواب ہے جو آن لائن فیلڈ میں کچھ علم رکھتے ہیں۔ خاص طور پر کرونا کے بعد روائتی زندگی کا رخ ہی بدل دیا ہوا ہے، اور بہت سے کاروبار اپنا بزنس آن لائن منتقل کر چکے ہیں۔

آپ میں سے بہت سارے لوگ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں ایسی ویب سائٹس کا پتہ ہی نہیں ہےجس سے آسانی کےساتھ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کی جا سکتی ہے۔

ویب سائٹ بنانا اگر لائف ٹائم اسکل ہے تو یہ وقت طلب بھی ہے۔ پھر بھی اب ایفلی ایٹ مارکیٹنگ ویب سائٹ کی مدد کے بغیر زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔ اگر آپ بھی ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں وہ بھی ویب سائٹ بنائے بغیر ، آپ نہیں چاہتے کہ ویب سائٹ کی مدد سے ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کی جائے تو اس آرٹیکل کو مکمل پڑھنا آپ پر فرض ہو جاتا ہے۔

اگر میں اپنی ذاتی رائے پیش کروں تو پروموشن کو پروفیشنلی طور پر لیکر چلنے کے لئے ویب سائٹ بہت اہم ہے مگر آپ فکر نہ کریں ، جلدی سے سوچنا شروع کردیں کہ آپ اس آرٹیکل کو مکمل پڑھ لینے کے بعد کس سے اپنا آن لائن کیرئر شروع کرنیوالے ہیں۔

ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کیا ہے؟

فرض کیجئے ایک کمپنی آپ کو یہ موقع دیتی ہے کہ اس کی پراڈکٹ کو بیچو، بیچنے کے بعد آپ کو طےشدہ کمیشن دیا جائے گا۔

آپ اس کمیشن کو حاصل کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے پراڈکٹ کو بیچنے کی کوشش کرتے ہیں، پراڈکٹ کی پروموشن کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بیچ سکیں اور زیادہ کمیشن بنا سکیں۔ زیادہ تر یہ کام ایک ویب سائٹ کی مدد سے کیا جاتا ہے تاکہ اچھی طرح سے ہر پہلو کو دیکھ کر کنٹرول اور مینج کیا جاسکے۔ لیکن یہ واحد آپشن نہیں ہے۔

آپ کو ایفلی ایٹ مارکیٹربننے کی کیوں ضرورت ہے؟

اس سےپہلے کہ ہم بغیر ویب سائٹ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کے بارے میں بات شروع کریں، آپ کے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایک کامیاب ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کرنے والا کیسے بنا جا سکتا ہے۔ حقیقت میں ایفلی ایٹ مارکیٹنگ شروع کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا اور آپ نتائج حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔

ابتدائی طور پر، آپ کی توجہ ٹریفک (کسٹمر) کے ذریعے اور ایک اچھی پراڈکٹ، اس کی پروموشن پر ہوتی ہے کامیابی کے لئے، آپ کے پاس ایسی بیچنے کے لئے ایسی چیز ہونی چاہئے جسے فروغ دیا جا سکے۔ اس کے بارے میں ٹھوس معلومات ہونی چاہئے اس کے فوائد معلوم ہوں تاکہ جو آپ کا گاہک جاننا چاہتا ہے آپ اسے بتا سکیں۔

مارکیٹ میں بہت سارے ایفلی ایٹ پروگرام کے پلیٹ فارمز موجود ہیں، آپ اپنی ریسرچ اور تجربے کی بنیاد پر ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یاد رکھئے مارکیٹ میں صرف ایک پراڈکٹ پر فوکس کرنا ہی کافی نہیں ہوتا، آپ کو ٹریفک پیدا کرنے اور برقرار رکھنے کا ایک مکمل پلان درکار ہوتا ہے جسے آپ کے سامعین کے لئے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہو، ان کو فروغ دینے کے بہت سارے طریقے ہیں۔

  • آپ کا اپنا بلاگ
  • آپ کی ذاتی ویب سائٹ
  • سرچ انجن
  • سوشل میڈیا
  • ای میل مارکیٹنگ
  • فورمز
  • اعلیٰ کارکردگی والے ٹریفک کے ذرائع

ایک بار جب اپنے سامعین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر لیتے ہیں تو آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے قابل بھی ہو جاتے ہیں۔
اب اس کےساتھ شروع کرتے ہیں کہ 2022 میں بغیر ویب سائٹ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کیسے کی جائے؟

ایفلی ایٹ پراڈکٹس کو بغیر ویب سائٹ کے کس طرح پروموٹ کیا جائے؟

یہاں آپ کو تھوڑی حیرت ہونی چاہئے کہ ایفلی ایٹ کے لنکس کو کیسے فروغ دیا جائے اور زیادہ اہم بات یہ کہ انہیں کیسے پروموٹ کیا جائے۔

Affiliate Marketing on YouTube Channel

یوٹیوب ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کو فروغ دینے کے لئے سب سے زیادہ آسان اور مقبول ہے۔ یوٹیوب پر 2.2 بلین سے زیادہ صارفین رکھنے کے بعد، یوٹیوب کو فیس بک کے بعد دوسرا بڑا مقبول میڈیا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، ہزاروں کی تعداد میں صارفین یوٹیوب کے ذریعے کی گئی ایفلی ایٹ مارکیٹنگ یا پراڈکٹ کی تشہیر پر اعتماد کرتے ہیں۔ آپ تبصرے، ٹپس، آئیڈیاز، ترکیبیں وغیرہ بتا سکتے ہیں، پوسٹ کر سکتے ہیں، ویڈیو میں مکمل گائیڈ کر سکتے ہیں اور اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں ایفلی ایٹ لنک دیکر آپ اپنی پراڈکٹ کو بیچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آپ جو بھی ایفلی ایٹ یو آر ایل پیسٹ کریں وہ چھوٹا ہو اس کے لئے بہت ساری آن لائن ویب سائٹ سروس دے رہی ہیں تا کہ صارفین کو لنک چھوٹا اور صاف نظر آئے۔

How to promote affiliate marketing items without a website

Affiliate Marketing with Social Media

اگرچہ آپ کو سوشل میڈیا پارٹربننے کے لئے بلاگ یا ویب سائٹ کی ضرورت نہیں ہے، آپ کا آن لائن رہنا زیادہ ضروری ہے۔ ایسے بہت سارے دستیاب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، پینٹیرسٹ، ٹویٹراور انسٹا گرام اکاؤنٹس آپ کو ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کے لنکس کو فروگ دینے کے لئے کافی کارآمد مانے جاتے ہیں۔

اگر آپ بہت آسانی کے ساتھ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ شروع کرتے ہیں تو سوشل میڈیا ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا، جیسا کہ آپ کے دوست ہیں یا فالورز ہیں تو آپ اپنے سامعین کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، انہیں اپنی پراڈکٹ کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔جو کہ آپ کے پوسٹ کردہ ایفلی ایلٹ لنک پر کلک کرتے ہیں۔ یہاں قابل اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے سامعین کو متاثر کریں ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ آپ کی پراڈکٹ کو خرید لیں۔

اگر آپ کا فیس بک پیج ہے یا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے تو دلچسپ پوسٹس کر کے اپنی پراڈکٹ کی ویڈیوز کی مدد سے بھی کسٹمرز بنا سکتے ہیں۔

بغیر ویب سائٹ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کیسے کی جائے-1

Affiliate Marketing via EBook

ایفلی ایٹ مارکیٹنگ میں ای بُکس بھی ایک رابطے کاذریعہ ہے( سوشل میڈیاز، یا فورمز پر اشتہار دینا) یہ ایک پیچیدہ کام ہے مگر اس سے ملنے والے فائدے بہت طویل ہوتے ہیں ۔

میرا مطلب یہ نہیں کہ جو آپ پروموشن کرتے ہیں اس پر کلک کریں۔ بلکہ آپ کو آڈینس کو بہترین معلومات فراہم کرنا ہوتی ہے تاکہ ان کا آپ پر اور آپ کی پراڈکٹ پر اعتماد بن سکے۔

بغیر ویب سائٹ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کیسے کی جائے-2
 

Affiliate Marketing via Email platforms

ای میل مارکیٹنگ کئی سالوں سے مشہور ہےاور اب بھی آپ کے بزنس کو فائدہ دینے بہت اچھا سورس سمجھا جاتا ہے۔ بہت ساری ایسی آن لائن کمپنیز بھی موجود ہیں جو آپ کو آپ کے بزنس سے متعلقہ ای میلز فراہم کرتی ہیں اور آپ با آسانی انہیں اپنا پراڈکٹ بیچنے یا دیکھانے تک کامیاب ہو جاتے ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ اکثر ویب سائٹس پر نیوز لیٹر اسبسکرائب کا آپشن ہوتا ہے یا کسی ڈسکاؤنٹ آفر کی مدد سے آپ کا ای میل کولیکٹ کیا جاتا ہے اور پھر آپ کو مختلف قسم کی ای میلز آتی رہتی ہیں۔ یہی آن لائن فیلڈ میں ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کا ایک بڑا ہتھیار مانا جاتا ہے۔

میل چمپ بہترین ای میل فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ لوگوں کے ای میل ایڈریس حاصل کرنے کا سب سے موثر طریقہ مانا جاتا ہے۔

بغیر ویب سائٹ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کیسے کی جائے-2

Affiliate marketing via forum

Quora یا Reddit
نما فورمز اور دیگر آن لائن کمیونٹیز سامعین کے ارادے پکڑنے، انہیں پیشکش کرنے اور پراڈکٹ بیچنے کے لئے ایک بہترین موقع پیدا کرتا ہے۔ فورمز سائٹس اصل میں ہم خیال لوگوں کو اکھٹا کرتی ہیں۔یہاں سے آپ کو ٹرینڈز کا پتہ چلتا ہے، ٹرینڈنگ پراڈکٹس کے بارے میں کافی معلومات ملتی ہے۔

اگر آپ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ فورمز کی مدد سے کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو شرط وہی ہے کہ آپ کی پراڈکٹ کی انفارمیشن بہترین ہونی چاہئے۔ اپنے ٹاپک سے متعلقہ فورمز پلیٹ فارمز پر لوگوں کے سوال دیکھیں انہیں جوابات دیں اور اپنی پراڈکٹ کے بارے میں بتائیں۔ آپ کو نتائج نظر آئیں گے کہ جواب کی شکل میں جو آپ نے لنک دیا ہے لوگ اس پر کلک کر رہے ہیں اور آپ کی پراڈکٹ آپ کا ایفلی ایٹ کمیشن بنا رہی ہے۔

Affiliate Marketing Via PPC

ایفلی ایٹ مارکیٹنگ میں ایک بہترین راستہ پی پی سی مانا جاتا ہے۔اس کی مدد سے آپ کو پیسہ خرچ کرکے اشتہارات چلانے پڑتے ہیں۔ سرمایہ کاری میں ہمیشہ رسک شامل ہوتا ہے، یا تو آپ جتنا پیسہ لگایا اس سے کہیں زیادہ کما سکتے ہیں یا پھر اگر آپ پی پی سی مارکیٹنگ کے اچھے سے نہیں جانتے تو آپ کا پیسہ ضائع بھی ہو سکتا ہے۔

گوگل اشتہارات اور فیس بک اشتہارات ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی ویلیوز بڑھاتے جا رہے ہیں ۔ اس میں یہ بھی کلئیر کرنا ضروری ہے کہ اگر آپ ویب سائٹ کے بغیر ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کے لئے اشتہار چلاتے ہیں تو نقصان کے مواقع کافی بڑھ جاتے ہیں۔

آپ ان پلیٹ فارمز کی مدد سے اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک لانے میں کامیاب ہوتے ہیں اور پھر وہیں سے آپ کا ایفلی ایٹ ریونیو بننے کے یقینی مواقع پیدا ہو جاتے ہیں۔
میرا آپ کو یہی مشورہ ہوگا کہ اگر آپ گوگل اشتہارات یا فیس بک اشتہارات کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو کبھی بھی خود سے اپنا پیسہ ضائع نہ کریں بلکہ آپ مختلف ایجنسیز سے رابطہ کرکے بھی یہ کام کروا سکتے ہیں۔

Affiliate Marketing Via PPC

Affiliate Marketing Via Content Creation Platform

اگر آپ لکھنا پسند کرتے ہیں تو فوری طور پر اپنا بلاگ لکھیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر بھیج دیجئے۔ کونٹینٹ لکھنا بہت طاقتور ذریعہ مانا جاتا ہے جس کی مدد سے آپ کو وقت ضائع کئے بغیر مختلف سورسز سے ٹائپنگ شروع کر سکتے ہیں۔

ایمازون ایفلی ایٹ مارکیٹنگ میں کامیاب ہونیوالے لوگوں کا بہترین ذریعہ یہی رہا اور ہے۔

مثال کے طور پر آپ انٹرنیٹ سرچ کے دوران کچھ ایسی سائٹس نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جو آپ کا بلاگ اپنی سائٹ میں پبلش کر سکتے ہیں اور اُن ویب سائٹس پر ماہانا اچھی ٹریفک آتی ہے جو کہ پڑھنا ، جاننا پسند کرتے ہیں تو آپ کی کامیابی یقینی بن سکتی ہے بشرطیکہ آپ کے آرٹیکل میں لوگوں کی دلچسپی پیدا ہو۔

Affiliate Marketing on Facebook

فیس بک پر تقریبا 1.60 بلین یومیہ فعال صارفین ہیں اور آپ بہت آسانی اور کچھ تکنیک کو فالو کرتے ہوئے ان میں سے اپنی پراڈکٹ سے متعلقہ گاہک پکڑنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
فیس بک پر آپ مختلف آفرز دے سکتے ہیں، آفرز پوسٹ میں آپ کو ایفلی ایٹ لنک دینا ہوتا ہے اور بہت سارے لوگوں کی تعداد ایسی آفرز کی تلاش میں بھی رہتی ہے۔
آپ فیس بک مارکیٹنگ کی مدد سے فیس بک پر اشتہارات چلا سکتے ہیں۔ جس کے نتائج آپ کو فوری نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

فیس بک پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لئے آپ کے پاس چوائسز بھی بڑھ جاتی ہیں۔ آپ مختلف ایفلی ایٹ کمپنیز کو ڈھونڈیں اور بس فیس بک پر ایفلی ایٹ لنک دیکر شروعات کرتے چلیں جائیں۔

ایک فیس بک پیج بنائیں اور وہاں اپنی پراڈکٹس کے اشتہارات دیتے چلیں جائیں۔ پوسٹ ڈسکرپشن اچھی دیں، ٹیگز کا استعمال کریں جو کہ لوگ سرچ کرتے ہوں اور پھر ساتھ میں اپنا ایفلی ایٹ لنک دیجئے۔ اگر آپ یہ عمل روزانہ کریں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ ایسے بھی پیسہ کما سکتے ہیں۔

Affiliate Marketing on Facebook-2022

Affiliate Marketing on Twitter

اگر آپ اپنے ٹاپک سے متعلق صحیح آڈینس کو ٹارگٹ (ٹویٹ) کرتے ہیں تو آپ بہت سارے ممکنہ گاہک صرف ٹوئٹر سے ہی پیدا کر سکتے ہیں اور ایک اچھی آڈینس بنا کر آپ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے ٹویٹر فالوورس کے ساتھ رابطے میں رہنا، وہ لوگ کیا ٹویٹ کرتے ہیں وہاں کمنٹس کرنا تاکہ انہیں پتہ چلے کہ آپ ان کے ساتھ جٰڑے ہوئے ہیں۔ یہ کسی بھی پلیٹ فارم پر اعتماد حاصل کرنے کا بہترین طریقہ مانا جاتا ہے۔

آپ کو ٹویٹر پر ہر طرح کے لوگ مل سکتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی آڈینس کون ہے۔ یہاں بھی آپ کو فیس بک والی تکنیک استعمال کرنی پڑتی ہے۔ مختصر سی اچھی معلومات، بہترین ٹیگز ، ایفلی ایٹ لنک آپ کی ایفلی ایٹ مارکیٹنگ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

Affiliate Marketing on Instagram

انسٹا گرام سوشل میڈیا کا بہترین متبادل ہے۔ یہ حقیقت ہے کو لوگ یہاں لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ صرف دوسروں کو فالوز کرنے میں ہی اپنی وقت ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔

ہم بلاگ یا ویب سائٹ کے بغیر ایفلی ایٹ مارکیٹنگ پراڈکٹس کو کیسے فروغ دے سکتے ہیں؟ بلاگ کے بغیر ایفلی ایٹ مارکیٹنگ انسٹاگرام پر بہترین طریقہ سے کی جا سکتی ہے۔ مگر یہاں بھی آپ کو یہ سمجھنا ہے کہ انسٹا گرام کام کیسے کرتا ہے اور متعلقہ آڈینس کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔

انسٹاگرام پر آپ اپنی پروفائل میں صرف اپنی موجودگی کا ثبوت دیتے ہیں۔ یہاں بھی آپ مختلف آفرز دے سکتے ہیں، مثال کے طور پر آپ انسٹاگرام پر مفت ای بک دیجئے اور اسی بہانے آپ کے پاس لوگوں کے ای میل اکھٹے ہونا شروع ہو جائیں گے پھر اسی ای میل لسٹ کو پکڑیں اور ای میل مارکیٹنگ بھی ساتھ میں کر سکتے ہیں۔

شروعات میں آپ کچھ پراڈکٹس بجائے بیچنے کے مفت دیجئے یہ ایک بہترین طریقہ ہے انسٹاگرام سے آڈینس کو لینے کو اور اس کے لئے آپ کو سب سے پہلے انسٹا گرام فین بنانے ہونگے۔ پھر انہیں آفرز دیں آپ دیکھیں گے کہ آپ کی ایفلی ایٹ پراڈکٹ آپ کی ارننگ میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

start-Affiliate Marketing on Instagram-2022

نتیجہ: بلاگ کے بغیر ایفلی ایٹ پراڈکٹس کو فروغ دیجئے، ویب سائٹ کے بغیر ایفلی ایٹ مارکیٹنگ مشکل ہوگی اور آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کے پیدا کردا بہت سے ممکنہ صارفین پراڈکٹ خریدنے والوں میں شامل نہیں ہو سکتے۔

جاتے جاتے آپ کو کچھ مزید ٹپس دونگا جس کو آپ فالو کر سکتے ہیں۔

  • ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کے لئے بہترین پلاننگ کریں۔
  • انٹرنیٹ کی ورڈز وہ تلاش کریں جو آپ کو ڈائریکٹ آپ کے کسٹرسے ملا دے۔
  • اپنی تمام سوشل پلیٹ فارم اسبسکرائرز لسٹ جمع کریں اور روزانہ انہیں ای میل کریں۔
  • ویڈیوز کے ذریعے مارکیٹنگ کریں اور بہترین ویڈیو بنائیں تاکہ دلچسپی پیدا ہو۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں